• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج، 4 کرکٹرز معطل

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

بھارتی کرکٹ میں کرپشن کی گونج سنائی دینے لگی جس پر 4 کرکٹرز کو معطل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چاروں کرکٹرز کے خلاف گوہاٹی کی کرائم برانچ میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

کرکٹرز پر کرپشن کے الزامات ڈومیسٹک کرکٹ میں سامنے آئے۔ آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے 4 کرکٹرز کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر معطل کر دیا۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن نے پریس ریلیز کے ذریعے کھلاڑیوں کی معطلی کا اعلان کیا۔

سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران مبینہ کرپشن میں ملوث ہونے پر کرکٹرز کو معطل کیا گیا ہے۔ مشتاق علی ٹرافی 26 نومبر سے 8 دسمبر تک منعقد ہوئی۔

ڈومیسٹک کرکٹرز میں امیت سنہا، ایشان احمد، امن تریپاٹھی اور ابھیشک ٹھاکری شامل ہیں۔

آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کرکٹرز نے آسام ٹیم کے موجودہ کرکٹرز کو اکسایا اور اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا نے کہا کہ کرکٹرز کو کسی بھی سطح پر کھیل کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہو گی، کرکٹرز تحقیقات کے نتیجے تک معطل رہیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید