• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے، سابق اینٹی کرپشن چیف

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ میں متعدد کرپشن اسکینڈلز کی تحقیقات کرنے والے سابق پولیس چیف اور اینٹی کرپشن یونٹ سربراہ نیرج کمار نے کہا ہےکہ بھارتی کرکٹ بورڈ میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔ انہوں نے آئی سی سی فنانشل ماڈل میں بھارت کو زیادہ حصہ دینے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایسے بورڈ کو کروڑوں روپے نہ دیے جائیں جو اسے ضائع کرے گا اور کوئی احتساب بھی نہیں کرے گا۔ بطور اینٹی کرپشن چیف 3سالہ دور میں اسپاٹ فکسنگ کا خطرہ سب سے زیادہ پایا، بی سی سی آئی کے خزانے میں ایسی رقم بھی ملی جن کے شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ بی سی سی آئی، آئی سی سی سے ملنے والی رقم کو کرکٹ کی ڈیولپمنٹ پر خرچ نہیں کرتا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ تنظیمی لحاظ سے ایک ناکام ادارہ ہے۔

اسپورٹس سے مزید