امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا یہودی تہوار پر سڈنی میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہے۔
انہوں نے سڈنی کے آئیکونک بونڈائی بیچ کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری بیان میں اسکی سخت مذمت کی۔
اتوار کو اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس (سابق ٹوئٹر) پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ہم آسٹریلیا میں دہشت گردی پر مبنی اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جس میں ایک یہودی تہوار کی تقریب کو ہدف بنایا گیا۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اینٹی سامٹ ازم کے لیے کوئی جگہ نہیں۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ہماری دعائیں اس خوفناک حملے کا شکار بننے والوں، یہودی کمیونٹی اور آسٹریلوی عوام کے ساتھ ہیں۔