• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیمہ خان کے خلاف مقدمہ، گواہان کے بیانات قلمبند

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں پراسیکیوشن نے 8 گواہان کے بیانات قلمبند کروادیے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کے خلاف درج مقدمے کے سماعت ہوئی جس میں پراسیکیوشن نے گواہان کے بیانات قلمبند کرائے۔

گواہان میں سب انسپکٹر محمد ظہیر، آئی ٹی اسسٹنٹ بابر خان، سب انسپکٹر محمد اقبال، محرر محمد مرسلین، اے ایس آئی عارف محمود، ڈی ایف سی آصف حسین اور محرر راشد محمود کا بیان قلمبند کیا گیا۔

گواہان کے بیانات ریکارڈ کرواتے وقت علیمہ خان کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید 5 گواہان کو طلب کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید