• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 15 روز میں 6254 گاڑیوں کو اسٹیکرز جاری کردیے

اسلام آباد (ایوب ناصر ، نمائندہ جنگ)فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 15 روز کے دوران 6254 گاڑیوں کی انسپکشن کرتے ہوئے سٹیکرز جاری کیے گئے جبکہ گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کے عمل میں تیزی آ گئی ہے،اب تک مجموعی طور پر 82 ہزار 545 گاڑیوں پر ایم ٹیگ نصب کیے جا چکے ہیں، وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت انسپکشن اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 486 گاڑیوں کو ایمیشن سٹیکرز جاری کیے گئے۔