کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللّٰہ علوی کے خلاف سابقہ ملازمہ مہرین عزیز خان کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس عبداللّٰہ علوی کی جانب سے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف متاثرہ مہرین عزیز خان نے مقدمہ کی فوری طور پر سماعت کے لئے درخواست دائر کی جس پر عدالت نے فریقین سے 17فروری 2026 کو جواب طلب کرلیا۔