اسلام آباد(آئی این پی ) گیارہویں این ایف سی ایوارڈ کیلئے حکومت نے 8 اہم کمیٹیاں قائم کر دیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی سے متعلق دوسرا اجلاس آئندہ ماہ جنوری کے وسط تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک کے چاروں صوبوں کو 11 ویں این ایف سی ایوارڈ میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے اور وفاقی حکومت نے 8 کمیٹیاں قائم کرنے کے ساتھ مختلف امور پر ورکنگ گروپس تشکیل بھی دے دئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی دائرہ اختیار کے اخراجات پر سفارشات کیلئے ایک ورکنگ گروپس تشکیل دیا گیا ہے۔