کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی سے مارکیٹ میں زبردست سرگرمی، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ابتدائی تیزی کے بعد اچانک منافع کی خاطر فروخت کا دباؤ بڑھ جانے سے اختتام پر مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 294 پوائنٹس کی کمی،60.16 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی،سرمایہ کاری مالیت 35 ارب 72 کروڑ 38 لاکھ روپے کم ہو گئی، تاہم کاروباری حجم 29.91 فیصد زیادہ رہا۔