کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاک، قطر فیملی تکافل کے آئی پی او کی جنرل سبسکرپشن کا آغاز آج 17دسمبر سے ہوگا، تفصیلات کے مطابق پاک قطر فیملی تکافل کے 12.5ملین(25فیصد) شیئرز 17اور 18دسمبر کو 18.02 روپے کی اسٹرائک پرائس پر عام سرمایہ کاروں کی سبسکرپشن کیلئے پیش کیے جائیں گے۔ عام سرمایہ کار 17اور 18دسمبر کو سی ڈی سی کے سینٹرلائزڈ سبسکرپشن پورٹل اور پی ایس ایکس کی ای آئی پی او سروس کے ذریعے 24گھنٹے آئی پی او سبسکرائب کرسکتے ہیں۔