اسلام آباد (صالح ظافر) ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے منگل کے روز پاکستان میں ایتھوپیا کے نئے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہوں نے ڈاکٹر جمال بیکر عبداللّٰہ کی جگہ لی ہے، جو اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہو گئے ہیں اور اپنی اگلی ذمہ داری کے لیے دارالحکومت ادیس ابابا پہنچ چکے ہیں۔ وزارتاللّٰہ خارجہ کے افریقہ ڈیسک نے ایتھوپیا کے نئے سفیر کی آمد کی اطلاع دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وہ اگلے ماہ کے اوائل میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔