کامیڈی ……
سارا دن کام کرکے تھک جاتا ہوں۔
شام کو موڈ بحال کرنے کے لیے اسٹینڈ اپ کامیڈی شو دیکھتا ہوں،
میں نے ڈوڈو اور بھابھی کو بتایا۔
میں بھی سارا دن کام کرکے تھک جاتی ہوں۔
شام کو موڈ بحال کرنے کے لیے کامیڈی ڈرامے دیکھتی ہوں،
بھابھی نے اپنی سنائی۔
میں نے ڈوڈو کی طرف دیکھا جو سیاسی ولاگ سن رہا تھا۔
کیا تم اس طرح سیاسی دانش حاصل کرتے ہو؟ میں نے منہ بنایا۔
ڈوڈو نے کہا،
میں بھی سارا دن کام کرکے تھک جاتا ہوں۔
شام کو موڈ بحال کرنے کے لیے یوٹیوبرز کی پرفارمنس دیکھتا ہوں۔