• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سی ٹی وی کی تنصیب کے باوجود لندن انڈر گراونڈ میں خواتین غیر محفوظ

ٹرین و ٹیوب کے اسٹیشنوں اور ٹیوب لائنز میں سی سی ٹی وی کی تنصیب کے باوجود اب بھی خواتین جنسی حملوں سے محفوظ نہیں۔

فریڈم آف انفارمیشن سے درخواست کے نتیجہ میں موصولہ معلومات کے مطابق اپریل 2024ء سے مارچ 2025ء تک سینٹرل لائن میں سب سے زائد جنسی جرائم پیش آئے، جن کی تعداد 124 تھی۔

اس کے بعد ناردرن لائن میں 104 اور وکٹوریہ لائن میں 92 خواتین جنسی جرائم کا نشانہ بنیں، سب سے محفوظ لائن واٹرلو اینڈ سٹی رہی، جس میں صرف ایک جنسی جرم سرزد ہوا، تاہم یہ لائن صرف 2 اسٹیشنوں کے درمیان یعنی واٹرلو اور بینک کے درمیان ہی چلتی ہے۔

ٹرانسپورٹ فار لندن کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جنسی جرائم سے نمٹنا ہماری اور ہمارے پولیسنگ پارٹنرز کی ترجیح ہے اور اس حوالے سے کئی برسوں سے ٹھوس کارروائی کی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق 2015 سے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر جنسی ہراسانی اور جنسی جرائم سے نمٹنے کےلیے بڑے پیمانے پر تشہیری مہم بھی چلائی جا رہی ہے، جس میں متاثرہ خواتین سے کہا جاتا ہے کہ وہ مسافروں کے نامناسب رویہ کی لازمی رپورٹ کریں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید