برطانیہ کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتے 8 انچ تک شدید برفباری کے سلسلے اور پیشگوئی سے سیکڑوں تعلیمی ادارے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔
سفری مشکلات میں حیرت انگیز تک اضافہ ہو گیا جبکہ درجہ حرارت میں شدید کمی سے بچوں اور بزرگ افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ہوم کاؤنٹیز میں آٹھ انچ تک برف پڑنے کی پیشگوئی سے دکانیں بھی بند کر دی گئی ہیں، برفباری کا سلسلہ تواتر کیساتھ زور پکڑنے کی امید کی جا رہی ہے۔
انگلینڈ اور ویلز میں بڑے پیمانے پر برفباری، تیز بارش اور شدید آندھی کا سلسلہ بھی شروع ہوگا۔ جس سے درجہ حرارت مزید گرے گا۔
ادھر جنو ب مغربی انگلینڈ، مڈلینڈز اور ویلز کیلئے وارننگز جاری کی جا چکی ہیں۔ ڈیون اور کارن وال میں ساحلوں پر 70 میل فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔
جبکہ انگلینڈ اور ویلز میں 8 انچ تک برفباری سے نظام زندگی سخت متاثر ہوگا موسمی تبدیلی کی وجہ سے یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی طرف سے بھی اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔