لودھراں میں سیشن کورٹ نے کہروڑپکا میں لڑکے سے اجتماعی بدفعلی کیس کی سماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 2 ملزمان کو عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تیسرے ملزم کو 5 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔
مقامی پولیس کے مطابق ملزمان نے 2023ء میں 13 سالہ لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔