• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالی پارلیمنٹ میں اسرائیلی فیصلہ مسترد، صدر کی قومی وحدت کے دفاع کی اپیل

کراچی (نیوز ڈیسک) صومالی پارلیمنٹ میں صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا اسرائیلی فیصلہ مسترد، صدر کی عوام سے قومی وحدت کے دفاع کی اپیل، متفقہ قرارداد میں اقدام کالعدم قرار، معاملہ اقوامِ متحدہ، افریقی یونین، عرب لیگ ودیگر فورمز پر اٹھانیکا اعلان، اسرائیلی فیصلہ عالمی قانون کی خلاف ورزی، 21 عرب و افریقی ممالک اور او آئی سی نے بھی سخت مذمت کی ہے، عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے علیحدگی پسند خطے صومالی لینڈ کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے پر شدید عالمی ردِعمل سامنے آیا ہے، صومالی پارلیمان نے متفقہ قرارداد کے ذریعے اس اقدام کو ملکی خودمختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسے ’’کالعدم‘‘ ٹھہرا دیا اور حکومت کو ہدایت دی کہ معاملہ اقوامِ متحدہ، افریقی یونین، عرب لیگ اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھایا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید