• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 پاکستانی معیشت کیلئے استحکام، بحالی اور اعتماد کی واپسی کا سال

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) پاکستانی معیشت کے لیے 2025کا سال استحکام، بحالی اور اعتماد کی واپسی کا سال ثابت ہوا ہے جس کے دوران ملک کے زیادہ تر معاشی اشاریوں میں واضح بہتری سامنے آئی ، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی تیزی دکھائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا، ترسیلات زر بلند سطح پر رہیں جبکہ عالمی مالیاتی اداروں اور کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی پاکستان کی معاشی سمت کو درست قرار دیا،وزارت خزانہ کی جاری اقتصادی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر کے دوران ترسیلات زر میں 9.3فیصد اضافہ ہوا، نان ٹیکس ریونیو میں 3.7فیصد ، ٹیکس ریونیو میں 10.2فیصد اضافہ ہوا ، برآمدات میں 3.2فیصد کمی اور درآمدات میں 11.1فیصد اضافہ ہوا ، زرعی قرضوں کی فراہمی میں 18.6فیصد اضافہ جبکہ نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں کمی ہوئی ،کرنٹ اکاؤنٹ کاخسارہ ہدف کے قریب رہا، مالی سال کے پہلے 5ماہ میں یہ خسارہ 812 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 503ملین ڈالر سرپلس تھاتاہم نومبر کے مہینے میں صورتحال میں بہتری دیکھنے میں آئی اور 100 ملین ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید