ریوڈی جنیرو ( جنگ نیوز) عالمی نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ ریو اولمپکس کے ٹینس سنگلز مقابلوں سے باہر ہونے کے بعد اب ڈبلز میں شکست سے دوچار ہو گئے ہیں۔ جوکووچ اور ان کے جوڑی دار نیناڈ زیمونچک کو تیسری سیڈ برازیل کی جوڑی مارسیلو میلو اور برونو سواریز نے دوسرے راؤنڈ میں اسٹریٹ سیٹس میں 6-4، 6-4 سے ہرا دیا۔ خیال رہے کہ وہ سنگلز ایونٹ میں ارجنٹائن کے یوآن ڈیل مارٹن پوٹرو کے ہاتھوں شکست کھاکر رو پڑے تھے۔ انہوں نے تصدیق کی ہے کی وہ مکسڈ ڈبلز میں شرکت نہیں کریں گے البتہ عالمی نمبر ایک اور بار گرینڈ سلم ٹائٹلز کے فاتح سربیا کھلاڑی ریو اولمپکس ولیج میں ساتھیوں کے مقیم ہیں اور اس تجربے سے پوری طرح لطف اٹھارہے ہیں۔ جوکووچ نے 2008 کے بيجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ اب بھی اپنے پہلے اولمپکس گولڈ میڈل کی تلاش میں ہیں۔ وہ 2020 ٹوکیو اولمپکس میں 33 سال کے ہوں گے لیکن کہتے ہیں کہ ٹوکیو میں وہ ایک بار پھر گولڈمیڈل جیتنے کی کوشش کریں گے۔