دبئی (سبط عارف) بھارتی بزنس مین کا روپ دھارے نوسرباز بلویندر سنگھ سہنی المعروف ابو صباح کو دبئی میں 150 ملین درہم (تقریباً 40.8 ملین ڈالر) کی بٹ کوائن منی لانڈرنگ اسکیم میں ملوث ہونے پر پانچ سال قید کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے۔ دبئی کورٹ نے سزا کے بعد اسے متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ دبئی کی اعلیٰ ترین عدالت کورٹ آف کیسشن نے بدھ کے روز بلویندر سنگھ سہنی کی اپیل مسترد کر دی، جس کے بعد سزا حتمی اور ناقابلِ چیلنج ہو گئی۔ اس سے قبل مئی میں دبئی کی ایک عدالت نے اسے متعدد مالی جرائم میں مجرم قرار دیا تھا۔