• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وینزویلا کےصدر مادورو امریکا کی تحویل میں ہیں، امریکی سینیٹر

نکولس مادورو : فوٹو: اے ایف پی
نکولس مادورو : فوٹو: اے ایف پی 

امریکی ریپبلکن سینیٹر مائیک لی کا کہنا ہے کہ ان کی امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مجھے بتایا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو مجرمانہ الزامات پر مقدمہ چلانے کے لیے گرفتار کیا گیا ہے، وینزویلا کےصدر مادورو امریکا کی تحویل میں ہیں۔

امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔

خیال رہے کہ امریکا نے وینز ویلا پر حملہ کرتے ہوئے اس کے دفاعی ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملے کی  تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔

امریکی میڈیا کےمطابق وینزویلا کےصدر نکولس مادورو کو امریکی فوج کے ٹاپ اسپیشل یونٹ ڈیلٹا فورس نے پکڑا۔

امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری پر  50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید