ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 41مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے حمزہ سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر چارکلو چاندی موٹرسائیکل و موبائلزفونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ کوتوالی کے علاقے قمر امجد سے سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 1لاکھ 25ہزار چھین کر لے گئے تھانہ قادر پورراں کے علاقے علی حیات سے چار مسلح ملزمان نے 10ہزار و موبائل چھین لیا تھانہ نیوملتان کے علاقے عبدالوہاب سے مسلح ملزمان نے میڈیسن چھین لی شاہ رکن عالم کے علاقے شائستہ مرید کا پرس جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان فرار ہوگئے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے رضوان کا موبائل چھین لیا تھانہ دولت گیٹ کے علاقے علی حیدر کو نقدی اور موبائل سے محروم کردیا تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کاشف کا موبائل چھین لیا تھانہ کینٹ کے علاقے ذیشان بھٹہ کا مسلح ملزمان نے لیپ ٹاپ چھین لیا تھانہ جلیل آباد اور شاہ شمس کے علاقے موٹرسائیکل سوار ملزمان جھپٹا مارکر علی اور بلال احمد کے موبائلزفونز لے گئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے اعجاز کا گھریلوں سامان رفیع کا آفس سامان بی زیڈ کے علاقے عمار کا سامان کوتوالی کے علاقے رمضان کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے نسرین کا سامان اشفاق کا جانور صدر کے علاقے افضل کا سامان الپہ کے علاقے شکیل کا ٹرانسفارمر نیوملتان کے علاقے عمیر کا موبائل شاہ رکن عالم کے علاقے صداقت علی کی موٹرسائیکل دہلی گیٹ کے علاقے خلیلاللہ لوہاری گیٹ کے علاقے عارف ،حنظلہ بلال ،حسنین عباس ،شبیر احمد حرم گیٹ کے علاقے شمیم اختر کے موبائلزفونز وہاب خالد کا پانچ تولہ سونا مخدوم رشید کے علاقے صابر کا ٹرانسفارمر شاہ نواز کا انورٹر سٹی شجاع آباد کے علاقے پروین اختر کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے آصف کا بجلی میٹر صدر جلالپور حبیب کی سولر پلیٹیں کینٹ کے علاقے کامران کا موبائل جلیل آباد کے علاقے امرلال کی نقدی ڈیڑھ لاکھ و زیورات چہلیک کے علاقے کرن بتول ، شاہ زمان قطب پور کے علاقے طارق شاہ شمس کے علاقے نعیم کے موبائلزفونز اللہ رکھا اور ممتاز آباد کے علاقے فیضان کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔