• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں کی حکمتِ عملی پر اعلیٰ سطح اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر، ممبر لیگل ایف بی آر اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ طویل المدتی ٹیکس مقدمات مالی گنجائش کو محدود اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گے۔ ٹیکس مقدمات میں تاخیر سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے زیرِ التوا اور بھاری مالیت کے ٹیکس تنازعات کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا، زیادہ مالیت کے ٹیکس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں عدلیہ اور ٹیکس حکام کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا، ٹیکس مقدمات میں یکسانیت اور تیز رفتار فیصلوں کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر غور کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید