• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی، پاکستان کبڈی کلب نے انڈیا کو ہرا کر میلہ لوٹ لیا

کارپی(شفقت علی رضا )جشن آزادی کے حوالے سے پاکستانی ثقافت کو دوسرے ممالک میں متعارف کرانے کے لئے اٹلی کے شہر ’’کارپی‘‘ میں چھٹا سالانہ پاکستان میلہ منعقد ہوا جس میں کبڈی ، کرکٹ اور والی بال کے میچز کھیلے گئے ۔اس میلے کے مہمان خصوصی سپین کے بزنس مین چوہدری امانت مہر تھے جنہیں روائتی انداز کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر گرائونڈ میں لایا گیا ۔پاکستانی اور انڈین شائقین کی کثیر تعداد کبڈی اور والی بال میچ دیکھنے میدان میں پہنچی تھی ۔کبڈی میچ کے فائنل میں پاکستان نے کانٹے دار مقابلے کے بعد انڈیا کو شکست دے کر پہلا انعام حاصل کیا ۔والی بال کا فائنل پاک کلب اٹلی اور کرکٹ کا فائنل کارپی کلب نے اپنے نام کیا ۔پاکستان میلہ کے اختتام پر مہمان خصوصی چوہدری امانت مہر ، آرگنائزر عرفان حیات ، محمد اقبال چوہدری اور حافظ عبدالرزاق صادق نے فسٹ اور سیکنڈ انعامات کے ساتھ ساتھ مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں کھلاڑیوں میں تقسیم کیں ۔پاکستان میلہ کے انتظامات الیاس چوہان ، آصف رضا ، رزاق چھنی ، الیاس ڈھلیان اور ظہیر الدین را ء کے ذمہ تھے ۔اس موقع پر روزنامہ جنگ سے بات کرتے ہوئے مہمان خصوصی چوہدری امانت مہر نے کہا کہ کبڈی اور والی بال ہمارے ثقافتی اور روائتی کھیل ہیں ہمیں چاہئیے کہ ہم ان کھیلوں کو یورپی ممالک میں متعارف کروائیں تاکہ ہمارے نوجوان کھیلوں کے میدان آباد کر یں کیونکہ مقامی کمیونٹی کو مثبت پیغام دینے میں ہمارے یہ کھیل بہترین ذریعہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
تازہ ترین