• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر اور لنکا شائر کی مساجد سیکڑوں معتکفین سے بھر گئیں

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر کی 200 سے زائد مساجد میں بھی سیکڑوں روزہ دار مسلمان اعتکاف میں بیٹھ گئے۔

نوجوانوں، بزرگوں اور عورتوں کی ایک بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھنے والوں میں شامل ہے۔

نمازِ مغرب سے قبل یہ سلسلہ شروع ہوا، خواتین کی ایک بڑی تعداد گھروں میں اعتکاف میں بیٹھی جبکہ گریٹر مانچسٹر اور لنکا شائر کے سیکڑوں فرزندانِ توحید مساجد میں اعتکاف میں بیٹھے ہیں، مساجد اعتکاف میں بیٹھنے والوں سے بھر گئی ہیں۔

رمضان المبارک کے آغاز پر بعض مساجد میں نمازِ تراویح کے دوران کسی بھی ناخشگوار واقعے سے نمٹنے کی لیے سیکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنایا گیا تھا۔

 تمام مساجد میں اعتکاف میں بیٹھنے والوں کی سحری اور افطاری کا انتظام گھر کے علاوہ دوست احباب بھی کر رہے ہیں جبکہ بعض گھروں میں درجنوں خواتین بھی اعتکاف میں بیٹھ چکی ہیں۔

واضح رہے کہ  معتکفین عید کا چاند نظر آنے کے بعد اعتکاف سے اٹھیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید