• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئزر لینڈ: پوسٹل سروس بس میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

سوئزر لینڈ میں مبینہ طور پر ایک شخص نے پوسٹل سروس بس کے اندر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مغربی سوئزر لینڈ کے قصبے کیزرز میں شام گئے یہ واقعہ پیش آیا جب گاڑی میں آگ کے شعلے بلند ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے گاڑی کے اندر خود پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگا لی تاہم پولیس نے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی اور حالات و شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا ویڈیوز میں دکھا گیا ہے کہ کئی میٹر بلند آگ کے شعلوں نے بس کو لپیٹ میں لے رکھا ہے اور گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید