• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتا ہے: عدیل ممتاز کھوکھر

— تصویر بشکریہ رپورٹر
— تصویر بشکریہ رپورٹر

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھر نے کہا ہے کہ افغانستان ایک ایسا ملک ہے جو کئی دہائیوں سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی مذمت کرتا ہے۔

عدیل ممتاز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں واضح اضافہ دیکھا ہے، جو افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانوں سے کیے گئے اور جنہیں بیرونی سرپرستوں اور معاونین کی مدد حاصل تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کریں تاکہ افغان سر زمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔

پاکستان کے نمائندہ خصوصی عدیل ممتاز کھوکھر  نے کہا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دہشت گردی کے ناسور کے خلاف بھرپور جدوجہد کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتر گردوں کے حامیوں، مددگاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں گے۔

عدیل ممتاز کھوکھر نے دو ٹوک خطاب میں تمام حقائق کھول کر بیان کرتے ہوئے دیگر شرکاء کو خاموش کرا دیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید