• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی خط سے واضح ہے بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت میں کھیلنا سازگار نہیں، ڈاکٹرنذرل

بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل۔فوٹو:فائل
بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل۔فوٹو:فائل

بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا ہے کہ کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے، آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط لکھا ہے۔

ڈھاکا میں میڈیا سے گفتگو میں آصف نذرل بی سی بی مناسب وقت پر خط میڈیا کو جاری کرے گا، خط میں بھارت میں بنگلادیشی فینز اور ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کے لیے 3 پوائنٹس کا بتایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خط میں کہا گیا کہ مستفیض الرحمٰن کی بنگلادیشی اسکواڈ میں شمولیت سے ٹیم کا سیکیورٹی رسک بڑھے گا، بیان واضح کر رہا ہے بنگلا دیش ٹیم کے بھارت میں کھیلنے کےحالات سازگار نہیں۔

مشیر کھیل نے مزید کہا کہ آئی سی سی اگر یہ امید رکھتا ہے اپنے بہترین بولر کو نکال دیں تو یہ غیر حقیقی ہوگا، ڈاکٹر، تماشائی جرسی نہ پہنیں، الیکشن ملتوی کریں تو یہ سب مضحکہ خیز ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مستفیض الرحمٰن کا واقعہ اور خط سیکیورٹی خدشات کو واضح کرتا ہے، کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔

آصف نذرل نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی کھیل یا ٹورنامنٹ کا مستقبل صرف مارکیٹ مینجمنٹ بنیاد پر طے نہیں کیا جاسکتا، آئی سی سی بھارت کے کہنے پر نہیں چلتی تو ہمیں سری لنکا میں کھیلنے کا موقع دینا ہوگا، اس معاملے پر ہم کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کریں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی پریس سیکریٹری چیف ایڈوائزر بنگلادیش آزاد مجمدار نے کہا کہ اسپورٹس ایڈوائزر نے جس آئی سی سی خط کا ذکر کیا، وہ انٹر ڈپارٹمنٹل نوٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے سیکیورٹی کے جائزے سے متعلق انٹر ڈپارٹمنٹل نوٹ ہے، یہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی بھارت سے باہر میچ منتقلی کی درخواست کا جواب نہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید