بھارتی ماڈل اور اداکارہ ماہی وج نے غیر حساس تبصروں اور ڈیٹنگ کی افواہوں پر ٹرولرز پر کڑی تنقید کی ہے۔
دہلی سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر جے بھانوشالی سے طلاق کے بعد انہیں ندیم نادز کے ساتھ منسلک کرنے پر ٹرولر پر سخت تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ اس ٹرولنگ پر لوگوں نے منع کیا کہ میں اس پر بات نہ کروں اور اسے نظرانداز کروں، کیونکہ لوگ ان چیزوں کو سمجھتے ہیں وہ میڈیا کے رویے کو مضحکہ خیز محسوس کر رہے ہیں۔
ماہی وج نے کہا اسکی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ایک دوسرے سے احترام اور عزت کے ساتھ طلاق لی، مجھے لگتا ہے کہ آپ لوگ اسے ہضم نہیں کر پا رہے ہیں اور آپ کو تنازع اور غلاظت چاہیے۔
انھوں نے کہا ندیـم میرے بہترین دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ میں چھ سال سے اس کے لیے پوزنگ کر رہی ہوں اور تارا چھ سال سے انھیں ابا کہہ رہی ہے۔ یہ میرے اور جے کے درمیان مشترکہ فیصلہ تھا کہ وہ اسے ابا کہے گی۔ آپ لوگوں نے لفظ ابا کو اتنا گندا بنا دیا ہے۔ ایک انسان کسی مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ آپ لوگوں کو اپنے کیے سے ڈر نہیں لگتا، کسی بھی حد تک غلاظت پر اتر سکتے ہیں، شیم آن یو۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تم میرے اور ندیم کے بارے میں اتنی گندی بکواس لکھ رہے ہو، جو نہ صرف میری زندگی میں بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے ایک گاڈ فادر کی حیثیت رکھتے ہیں اور جن کا بے حد احترام کیا جاتا ہے۔ کیا تم اپنے بہترین دوستوں سے یہ نہیں کہتے کہ تم سے محبت کرتا یا کرتی ہوں؟