• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

لندن میں مارگیج دینے والے اداروں کے درمیان مقابلے سے پتہ چلتا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں قرض دینے کی شرح سود میں مزید کمی آسکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا ’منی فیکٹ‘ کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مختلف اداروں سے قرض حاصل کرنے کا انتحاب 18 سال کی بلند ترین سطح پر ہے اور پہلی بار مکان خریدنے والوں کو مارگیج حاصل کرنے کے لیے نسبتاً  کم شرائط کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ سال مارگیج کی شرح سود میں کمی آئی تھی لیکن اس بات کے خطرات ابھی موجود ہیں کہ وسیع تر تناظر میں بین الاقوامی سیاسی و اقتصادی صورتحال اب بھی ترقی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر سکتی ہے۔

اس وقت مارگیج لینے والے ہر دس میں سے آٹھ افراد کے پاس فکس ریٹ ڈیلز ہیں جو کہ عام طور پر دو سے پانچ سال تک کے لیے ہوتی ہیں، ہاؤسنگ مارکیٹ اور مارگیج کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سال میں مکانات کی مارکیٹ میں تیزی کے امکانات ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید