سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس سلسلے میں سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 جنوری کو بند رہیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو غذائی قلت جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے، اخلاقیات کے بغیر ٹیکنالوجی بے معنی ہے۔
راولپنڈی کے فیز 7 میں گیس لیکیج دھماکے میں 3 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
پیٹرولیم مصنوعات 16 جنوری سے 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اہم سیاسی مشورہ دیدیا۔
لاہور میں سردی کی شدت بڑھتے ہی ناک، کان، گلا اور سانس و دمہ کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ججز کا کام عوام کو انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے، عوام ٹیکس اپنی سہولتیں اور انصاف کے لیے دیتے ہیں۔
نیشنل ای او سی کے مطابق متاثرہ بچے کے نمونے گزشتہ سال لیے گئے تھے، پولیو کا یہ کیس گزشتہ سال کا ہے۔
سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا پاکستان کے مفاد میں ہے۔
پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے ایرانی خواتین اور بچیوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی آواز سنی جائے اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق دیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 16 سالہ لڑکی کی موت مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی، اہلخانہ سمیت علاقہ مکینوں سے بھی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ناصر شاہ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطہ کر کے ان سے پروگرام لیا، پہلے دن ہی انہیں کہا تھا کہ ان علاقوں میں جائیں، ان علاقوں میں نہ جائیں، یہاں تھریٹ ہے: شرجیل میمن
کراچی غلاموں کا نہیں آزادی دلانے والوں کا شہر ہے، کراچی والوں گھروں سے نکلنے کا وقت آچکا ہے، خالد مقبول صدیقی
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود تمام ساتوں ہائیڈرنٹس کو بتدریج ختم کر کے لائنوں کے ذریعے پانی فراہم کریں۔
وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے 174 زائرین گروپ آرگنائزرز کی فہرست اپنی ویب سائٹ پر آویزاں کر دی گئی ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مساجد کے امام و علماء کو عزت و شرف بخشا ہے۔