• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا کیا ہوا جو مایا خان لائیو شو کے دوران جذباتی ہوکر رو پڑیں؟

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان مایا خان لائیو شو کے دوران اپنی دوست کی مخلصی بیان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔

حال ہی میں مایا خان نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں، جہاں پروگرام کے دوران وہ اپنے مخلص دوستوں کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور آبدیدہ ہو گئیں۔

دوستی کے موضوع پر بات کرتے ہوئے مایا خان نے کہا کہ میں بےحد خوش نصیب ہوں جو میرے پاس مخلص دوست موجود ہیں۔ یہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے دیا گیا تحفہ ہیں۔ میرے اردگرد اتنے مخلص لوگ ہیں، یہ سوچ کر ہی میں جذباتی ہو جاتی ہوں۔ جب بھی مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ میرے دوست صرف ایک فون کال کی دوری پر ہیں تو میری آنکھوں سے آنسو نکل آتے ہیں۔

انہوں نے میزبان اور شو کے دیگر مہمانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس آپ جیسے بےشمار دوست ہیں۔ جب میں اپنے دوستوں کو فون کر کے کہتی ہوں کہ مجھے بات کرنی ہے، تو وہ فوراً میرے پاس پہنچ جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ دوست ہر وقت ساتھ ہوں، مگر جب بھی ضرورت پڑے، وہ موجود ہوتے ہیں۔ میں واقعی خوش قسمت ہوں کہ میرے اردگرد اتنے خیال رکھنے والے لوگ ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید