• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکشے کمار کے حسنِ سلوک نے مداحوں کے دل جیت لیے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار سے ممبئی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران  غیر متوقع طور پر ایک مداح نے مدد مانگ لی۔

اکشے کمار اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے گئے تھے۔

جب بھارتی اداکار اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد واپس اپنی گاڑی کی طرف جا رہے تھے تو ایک لڑکی مدد کے لیے ان کے پاس پہنچی اور کچھ کاغذات دکھاتے ہوئے کہا، ’میرے والد پر بہت قرضہ ہے، براہ کرم میرے والد کی کچھ مدد کر دیں‘۔

اکشے کمار نے لڑکی کو مدد کی درخواست کرنے پر مایوس نہیں کیا بلکہ اسے کہا کہ آپ اپنا نمبر میری ٹیم کو دے دیں، ہم آپ سے رابطہ کرلیں گے‘۔

یہ سن کر لڑکی اداکار کے پاؤں چھونے لگی تو اداکار نے اسے روک کر کہا،’بیٹا، ایسا مت کریں‘۔

اس واقع کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہو رہی اور صارفین کی جانب سے اکشے کمار کے مداح کے ساتھ حسنِ سلوک کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔  

انٹرٹینمنٹ سے مزید