• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈین اوپن بیڈمنٹن، بھارت میں انتظامات و سہولتوں پر تنقید

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

انڈین اوپن بیڈمنٹن میں ڈنمارک کی بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں انتظامات اور سہولیات پر تنقید کردی۔

میا بلچ فیلڈٹ نے کہا کہ پچھلے کچھ دن بھارت میں توقعات سے بھی زیادہ مشکل گزرے ہیں۔

انہوں نے بیڈمنٹن پلیئر نے بھارت میں انتظامات اور سہولتوں پر تنقید میں مزید کہا کہ ذہنی طور پر مشکل حالات کا سامنا کرنے کےلیے تیار تھی۔

میا بلچ فیلڈٹ نے یہ بھی کہا کہ اس مرتبہ صورتحال ناقابل قبول اور غیر پیشہ وارانہ رہی۔

دوسری طرف اولمپک کی میزبانی کے خواہشمند بھارت کی میزبانی کا پول انڈین اوپن بیڈمنٹن میں ہی کھل گیا۔

اندرا گاندھی اسٹیڈیم نئی دہلی میں جاری بین الاقوامی ٹورنامنٹ میںمینز سنگل کا میچ کورٹ پر پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب روکنا پڑا۔

میچ کو 2 مرتبہ پرندے کی بیٹ گرنے کے سبب روکا گیا جبکہ دو روز قبل ڈنمارک کی خاتون کھلاڑی نے ب ھی ایونٹ کے دوران غیر صحتمندماحول کی نشاندہی کی تھی ۔

گزشتہ روز ایونٹ کے اسٹیڈیم میں بندر کی موجودگی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

ڈنمارک کے کھلاڑی آندریس اینٹونسن نے بھی فضائی آلودگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید