سیالکوٹ (نمائندہ جنگ)پولیس موبائل کی موجودگی میں ڈاکوؤں کی ڈکیتی ، فرار ہوتے وقت فائرنگ کرکے اہلکاروں کو زخمی کردیا۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ کشمیرروڈ پر یوسف فرنیچر کے شوروم پر آتشی اسلحہ سے لیس دو پیدل ڈاکو شوروم میں گھس آئے اور مالکان سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی جبکہ پولیس کی موبائل شور وم سے چند قدم آگے کھڑی تھی جس کو دیکھ کر دونوں ڈاکو وں نےموبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں دو اہلکار زخمی ہو نے کی اطلاع ہے جبکہ دونوں ڈاکو باآسانی گلی میں گھسے اور سامنے سے آتے ہوئی موٹر سائیکل چھین کر فرارہوگئے ۔اطلا ع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔رابط پر تھانہ اہلکار شمس نے بتایا کہ واقعہ ہوا ہے مگر زیادہ معلومات نہیں۔