• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کردیا گیا ہے: سرفراز بگٹی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں مسنگ پرسنز کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کر دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ گڈ گورننس اور میرٹ کے ذریعے سے ہی ہم بلوچستان کی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کر کے ان کو ریاست کے ساتھ جوڑ سکتے ہیں۔

سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گورننس کی بہتری کے لیے ہم نے بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں دو نئے ڈویژن پشین اور کوہ سلیمان بنانے کی منظوری دے دی ہے، ساتھ ہی مزید ڈیویژن اور اضلاع بنانے پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف لوگوں نے مسنگ پرسنز کے ایشو پر صرف سیاست چمکائی، ریاست کو مورد الزام ٹہرایا اور ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی ہم نے پہلی دفعہ اس کا حل نکالا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس مشتبہ افراد سے تفتیش کے لیے قانونی فریم ورک موجود ہے، اب لاپتہ افراد کا الزام ریاست پر نہیں ڈالا جا سکے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے ہم سرکاری ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل شروع کرنے جا رہے ہیں، جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف ایف آئی آر اور سخت قانونی کارروائی ہوگی، اس عمل کا آغاز ڈیرہ بگٹی اور نصیرآباد سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید