• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلہ کیا ہے کہ تمام قیدیوں کیلئے آواز اٹھائیں گے: سینیٹر علی ظفر

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف کے رہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام قیدیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دو مہینے سے قید تنہائی کی رکھا ہوا ہے، ہم نے چیئرمن سینیٹ کو خط لکھا ہے، ہر فورم پر رجوع کیا۔

دوسری جانب علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ بغیر قانون کے آپ معاشرے میں کسی کو انصاف نہیں دے سکتے، ایک قیدی کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ اپنی فیملی سے ملاقات کرے۔

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ چپ رہنا ظلم ہے۔

قومی خبریں سے مزید