• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی اجلاس: ملک میں انٹرنیٹ کے آپشنز پر ارکان اسمبلی پھٹ پڑے

قومی اسمبلی میں ارکان اسمبلی نے ملک میں انٹر نیٹ کے آپشنز پر شدید تنقید کی ہے۔ 

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدرات قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ممبران ملک میں انٹرنیٹ کے آپشنز پر پھٹ پڑے۔

اجلاس میں ثناءاللّٰہ مستی خیل نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہ ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں سگنل کا ایشو ہے، باقی ملک کا تو اللّٰہ ہی حافظ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاجز میں کئی بار موبائل کام نہیں کرتا اور کبھی سگنل ڈراپ ہوتا ہے۔

ثناءاللّٰہ مستی خیل کا کہنا تھا کہ غیر معیاری انٹرنیٹ سروسز پر کہا جاتا ہے کہ اسکی وجہ سیکیورٹی مسائل ہیں۔

متعدد ارکان اسمبلی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی پر شدید تنقید کی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ حکومت تمام چیزیں آن لائن کر رہی ہے تو نیٹ کی معیاری فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری آئی ٹی سبین غوری نے پارلیمنٹ لاجز میں انٹرنیٹ کی غیر معیاری فراہمی کا اعتراف کیا۔

سبین غوری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کی لاجز میں سگنل کبھی نہیں آتے، کبھی کمزور ہوتے ہیں۔ 

اجلاس میں عالیہ کامران نے کہا کہ بلوچستان میں کوئی انٹرنیٹ نیٹ ورک کام نہیں کرتا، وجوہات کیا ہیں؟ جس پر سبین غوری نے کہا کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ ٹاورز کی تنصیب دشواری کا شکار ہیں۔

قومی خبریں سے مزید