• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

کولاج فوٹو: اسکرین گریب
کولاج فوٹو: اسکرین گریب

وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کی، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل فورم میں شریک عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں نے عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی و خوشگوار ملاقاتیں کیں۔

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئف سے ملاقات کی، ان کی امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے بھی ملاقات ہوئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل نے  سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی، وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کی غیررسمی ملاقاتوں کے دوران گرمجوشی دیکھنے میں آئی۔

وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فورم سے خصوصی خطاب میں شرکت بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید