• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کروانے کا فیصلہ

کابلی گیٹ، پشاور - فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
کابلی گیٹ، پشاور - فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

خیبر پختونخوا میں سرکاری عمارتوں کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے سیکریٹری ریلیف کو خط لکھ کر فائر فائٹنگ آلات نہ رکھنے والی عمارتوں پر جرمانہ 5 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈائریکٹر سول ڈیفنس نے خط میں عمارتوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ضلعی انتظامیہ کو دینے کی بھی سفارش کی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ عمارتوں میں حفاظتی آلات کی عدم موجودگی پر سخت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید