موسمی خرابی کے باعث 7 پروازیں منسوخ جبکہ 51 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے 20، لاہور ایئرپورٹ سے 21، کراچی ایئرپورٹ سے 9 پروازوں میں تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول میں بتایا ہے کہ لاہور سے کراچی کی 7 پروازوں میں 1 سے 8 گھنٹے اور کراچی سے لاہور کی 2 پروازوں میں 6، 6 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے ابوظبی کی 2 پروازوں میں 8 گھنٹے جب کہ لاہور سے ریاض کی پرواز میں بھی 6 گھنٹے کی تاخیر ہے۔