• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 62،15 کی شناخت

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 62،77مسنگ، 15کی شناخت ، 48پوسٹمارٹم مکمل، چھٹے روز بھی کولنگ کا عمل اور ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ،کچھ انسانی باقیات ملیں۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ گل پلازہ کے چھٹے روز بھی ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق کولنگ کا عمل اب بھی جاری ہے لیکن پہلے کے مقابلے میں کولنگ کا عمل اب بتدریج کم ہو رہا ہے۔ اس وقت سرچ آپریشن اور کلیرنس آپریشن چل رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو بھی کچھ انسانی باقیات ملی ہیں جنھیں محفوظ کر کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم ان کی تعداد کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ریسیکو ٹیمیں بلڈنگ کے فرنٹ سے راستے بناکر ملبہ کے نیچے داخل ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔ریسیکو ٹیمیوں کی کوشش ہے کہ ملبہ تلے دبے ممکنہ افراد کو نکالا جاسکے ۔ملبہ کو بتدریج ہٹایا جارہا یے۔حکام کے مطابق سانحہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 55سے60ہے گذشتہ شب کچھ انسانی باقیات ملی ہیں۔ملنے والی باقیات سات سے آٹھ افراد کے ہوسکتے ہیں۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کے مطابق 15افراد کی شناخت ہوگئی ہے۔ڈی این اے سے 8افراد کی شناخت ہوئی ہے۔7افراد کی شناخت چہرے کے خدوخال اور دیگر تفصیلات سے ہوئی۔48 افرادکا پوسٹ مارٹم ہوچکا ہے۔ڈی سی سائوتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق اس وقت گل پلازہ پر تین ٹیمیں کام کررہی ہیں۔ اب تک 62 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔لاپتہ افراد کی فہرست میں اب تک 77 افراد کے نام ہمارے پاس موجود ہیں ۔عمارت کی چھت پر 61 موٹر سائیکلیں کھڑی تھیں جن میں سے 16 موٹر سائیکلیں اتار چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ آفس میں سانحہ گل پلازہ کے لاپتہ افراد کی اپڈیٹ لسٹ آویزاں کردی گئی ہے۔ لسٹ میں 77 افراد کے نام شامل ہیں ۔ اس سے قبل 88 افراد کے ناموں کو لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔حکام کے کچھ کچھ افراد کی لاشوں کو ورثا کے حوالے بھی کردیا گیا ہے۔ لسٹ میں لاپتہ افراد کے اہلخانہ کے فون نمبرز بھی شامل ہیں۔دوسری جانب پولیس ریکارڈ کے مطابق 67 افراد مسنگ ہیں جن میں سے 39 کی لوکیشن گل پلازہ کی ہے۔سول اسپتال میں لائی گئی 50 لاشوں کی 174 کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔مجموعی طور پر 15 لاشوں کی شناخت ہوئی ہے جن میں سے 8 ڈی این اے کے ذریعے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 12 لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ 35 کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 35 لاشوں جبکہ 55 فیملیز سے ڈی این اے کے نمونے لئے گئے ہیں۔مزید دو افراد کی فیملیز کے سیمپل جامعہ کراچی بھیجے گئے ہیں۔پولیس کے مطابق اس وقت سول اسپتال کے مردہ خانے میں مزید کوئی لاش نہیں ہے۔عمارت میں لگے کیمروں کے مانیٹرنگ سسٹم کے ڈی وی آر ملبے سے نکال کر ڈی سی آفس منتقل کیے گئے ہیں۔ڈی وی آر کی ریکارڈنگ کا جائزہ لیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید