سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) سیالکوٹ کے علاقہ کشمیر رائس مل کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔تھانہ اہلکار یاسین کے مطابق مریض کو گورنمنٹ علا مہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کیاگیا مگر اس کو وہاں سے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔