• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے: خالد مقبول صدیقی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔

لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہم نے خود کو اس سے ہم آہنگ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 17 سال سے 100 فیصد اختیار کے ساتھ ایک ہی پارٹی کی حکومت ہے، سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد کراچی دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے نہیں، ایم کیو ایم کا ایک مطالبہ بھی ایسا نہیں ہے جو آئین سے ٹکراتا ہو۔

قومی خبریں سے مزید