• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پلازا کے ملبے میں سرچنگ جاری، انسانی باقیات کو دیکھا جا رہا ہے: چیف فائر آفیسر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا ہے کہ گل پلازا میں سرچنگ کا عمل جاری ہے، ملبہ بھی اب کم رہ گیا ہے۔

کراچی کے گل پلازا میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے میڈیا سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام چیزیں مکمل ہونے کے بعد ایس بی سی اے کا کام شروع ہو گا، شفٹیں روٹیٹ ہو رہی ہیں اور سردی کے باوجود کام کیا جا رہا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور سائٹ ایریا میں آگ لگی،جس پر فوری ریسپانس کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صرف ملبے میں سرچنگ کا کام جاری ہے، انسانی باقیات کو دیکھا جا رہا ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق این ای ڈی اور پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ابھی اس آتش زدگی کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں دی ہے۔

دوسری جانب سانحۂ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں غفلت اور لاپروائی کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری شاپنگ سینٹرز میں سے ایک گل پلازا گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید