انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ورلڈ کپ کی سپر سکس لائن اپ مکمل ہوگئی۔
پاکستانی ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 27 جنوری کو کھیلے گی جبکہ اس کا اگلا میچ بھارت کے خلاف یکم فروری کو ہوگا۔
میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر سکس مرحلے میں ہر گروپ کی ٹاپ ٹیموں نے کوالیفائی کیا ہے، یوں کل 12 ٹیمیں اگلے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔
ان 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، بنگلادیش اور زمبابوے گروپ 1 کا حصہ ہیں جبکہ گروپ 2 میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، افغانستان، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا شامل ہیں۔
اس مرحلے میں ہر ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے پہلے 2 میچز کھیلے گی، ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کریں گی۔