انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔
بارش کے باعث 37 اوور فی اننگز میں بھارت نے 130رنز کا ہدف 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، ایک اور میچ میں جاپان نے تنزانیہ کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔
میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔
بلاوائیو میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے سبب متاثر رہا، جس کے سبب پہلے بیٹنگ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کی اننگز 37 اوورز تک محدود کی گئی، جس میں کیوی ٹیم 135رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
کیلم سیمسن نے 38رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، امبریش نے 4 اور ہینل پٹیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کو 37 اوورز میں 130 رنز کا تبدیل شدہ ہدف دیا گیا، جو اُس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، ایوش مہاترے نے 53 اور سوریا ونشی نے 40 رنز بنائے۔
ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں جاپان نے تنزانیہ کو 9 وکٹ سے مات دے دی۔
میچ میں تنزانیہ کی ٹیم 131رنز بناکر آؤٹ ہوئی، ایکرے ہیوگو نے 55 رنز اسکور کیے، نہار پامر نے 4 اور 3 نے تین کھلاڑی آؤٹ کئے۔
جواب میں جاپان نے ہدف 29ویں اوور میں حاصل کرلیا، نہار پامر نے 53رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔