• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل 11، آکشن کب؟ بیس پرائس کیا؟ تفصیل سامنے آ گئی

—تصویر، پی سی بی
—تصویر، پی سی بی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہو گا، جو پاکستانی روپے میں ہو گی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ورکشاپ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، فرنچائز نمائندگان، پی ایس ایل مینجمنٹ دیگر شریک ہوئے، اس موقع پر کھلاڑیوں کی بیس پرائس بھی بتائی گئی۔

ٹاپ کیٹیگری میں آکشن کی بیس پرائس 4 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ دیگر بیس پرائس میں 2 کروڑ 20 لاکھ، 1 کروڑ 10 لاکھ اور 60 لاکھ روپے شامل ہیں۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ پی ایس ایل 11 میں پک یاری ٹین کھلاڑیوں کا فرنچائز سے 2 سال کا معاہدہ ہو گا۔

پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر نے کہا ہے کہ گرینڈ آکشن سے قبل ہر فرنچائز کو زیادہ سے زیادہ 5 کھلاڑیوں کو ری ٹین کرنے کی اجازت ہو گی۔

پی ایس ایل 11 میں ہر فرنچائز 1 غیر ملکی کھلاڑی کو ڈائریکٹ سائن کر سکے گی، آکشن کے لیے ہر فرنچائز کے پاس 45 کروڑ روپے کا بجٹ ہو گا جبکہ ڈائریکٹ سائننگ کو شامل کر کے رقم 50 کروڑ 50 لاکھ روپے تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

سلمان نصیر نے کہا کہ پی ایس ایل کا طویل انتظار کے بعد آنے والا نیا دور اب شروع ہوچکا ہے، 12 ویں ایڈیشن کے بعد گرینڈ آکشن منعقد کیا جائے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ فرنچائزز، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے درمیان اجلاس خوش آئند رہا، پی ایس ایل کے لیے آکشن ماڈل ایک تاریخی قدم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید