• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں برفانی طوفان، 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکا کی متعدد ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں ہیں اور 40 ریاستوں کے 245  ملین سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری ہوئی ہے۔

طوفان کے باعث 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ 

امریکا بھر میں 13 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، متاثرہ ریاستوں میں 5 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری ہوئی ہے جس سے درجۂ حرارت میں خطرناک کمی متوقع ہے۔ 

نیویارک میں آج 8 سے 12 انچ برف پڑنے کا امکان ہے، جبکہ نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید