• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں شدید برفانی طوفان، ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کی متعدد ریاستوں میں شدید برفانی طوفان جاری ہے، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 11ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق تقریباً 9 کروڑ افراد کے لیے انتہائی شدید سردی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شدید برفانی طوفان کے باعث امریکا بھر میں 17 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 10 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، 15 ریاستوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی ہے۔

واشنگٹن میں آج وفاقی دفاتر بند ہیں جبکہ نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید