امریکا کی متعدد ریاستوں کو بڑے برفانی طوفان کا سامنا ہے۔
واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس، اوکلاہاما سمیت کئی ریاستوں میں شدید برف باری ہوئی ہے۔
امریکا بھر میں 14 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
متاثرہ ریاستوں میں 8 لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، 40 ریاستوں کے 24 کروڑ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
برفانی طوفان کے باعث 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، واشنگٹن، نیویارک میں شدید برف باری ہوئی ہے اور خون جماتی ٹھنڈ کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
واشنگٹن میں پیر کو وفاقی دفاتر بند رہیں گے، نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسز ہوں گی۔
حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی محمکۂ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کا اثر اگلے ہفتے تک برقرار رہے گا۔