• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: شدید برفانی طوفان، مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک

امریکا میں شدید برفانی طوفان سے کئی علاقوں میں اب تک ایک فٹ سے زیادہ برف پڑ گئی، مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا کے کچھ علاقوں میں دہائیوں کی شدید ترین سردی محسوس کی گئی،  17 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئیں، 10 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

44 ریاستوں کے تقریباً 20 کروڑ افراد کے لئے شدید ترین ٹھنڈ کی وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ 24 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

واشنگٹن، نیویارک، ٹیکساس، اوکلاہوما، نیوجرسی سمیت درجنوں ریاستوں میں سرد ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری اور بارش جاری ہے۔

نیویارک کے دیہی علاقے میں درجہ حرارت منفی 49 تک گر گیا، واشنگٹن میں آج وفاقی دفاتر بند ہیں، نیویارک سٹی کے اسکولوں میں آن لائن کلاسیں ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آرکٹک ہواؤں کی شدید لہر سے درجہ حرارت مزید کئی دنوں تک نقطۂ انجماد سے نیچے رہے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید